سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک میچ کی حکمت عملی اور اس کے نتائج پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک ٹیم نے مبینہ طور پر اس بات کو مدنظر رکھا کہ کون سی ٹیم پلے آف میں جائے۔
سوشل میڈیا صارف نے الزام عائد کیاکہ راولپنڈی کی نمائندگی کرنے والی ٹیم نے آج کے میچ میں کھیلتے ہوئے بالواسطہ طور پر یہ سوچ اپنائی کہ کون سی ٹیم کو کوالیفائی کرنا چاہیے۔ اور اس کو محمد رضوان کے بیان سے جوڑا گیا ہے۔
This is a confession!
So Pindiz tried playing todays match keeping in mind who according to them deserves to qualify for Playoffs
In many words pindiz captain rizwan is saying we wanted Qalandars to qualify 😳
But God had other plans
Its a statement which needs investigation… pic.twitter.com/Bl2DPgHoqt
— Ammad Yousaf (@AmmadYousaf) April 26, 2026
لاہور قلندرز کے پلے آف مرحلے میں نہ پہنچنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محمد رضوان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ دفاعی چیمپیئن ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنائے۔
اب اس حوالے سے پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈیز کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کا مقصد ہمیشہ اپنے میچ پر توجہ دینا تھا اور پلے آف میں کس ٹیم کو جانا چاہیے، اس بارے میں سوچنا ان کی حکمت عملی کا حصہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر ان کی خواہش نہیں تھی کہ کوئی مخصوص ٹیم اگلے مرحلے میں جائے، ان کی بات کا غلط مطلب لیا جا سکتا ہے، اس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔
محمد رضوان نے مزید کہاکہ ان کی رائے میں گزشتہ میچز کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وہ فیصلہ کرتے ہوئے جذباتی بھی ہو سکتے ہیں، تاہم اصل مقصد ہمیشہ اپنی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میچ کے دوران بعض مواقع پر رن آؤٹ اور دیگر غلطیوں نے نتیجہ متاثر کیا، اور یہ سب کھیل کا حصہ ہے جس میں کچھ چیزیں قسمت پر بھی منحصر ہوتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے دعوے اور کھلاڑی کے بیان کے بعد بعض حلقوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اس معاملے کی شفافیت کے لیے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔














