پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل: ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع، سب سے سستا ٹکٹ کتنے میں ملے گا؟

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا فائنل میچ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے، حکومت کی اجازت کے بعد ٹکٹوں کی فروخت اور قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان سپر لیگ 11: ملتان سلطانز کی فتح، راولپنڈیز کی مسلسل 8ویں شکست

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ پلے آف مرحلہ 28 اپریل سے شروع ہوگا۔

ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 27 اپریل (آج) سے شروع ہوگی جبکہ فزیکل ٹکٹس 28 اپریل سے ملک بھر میں مقررہ کوریئر مراکز پر دستیاب ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے 18 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف انکلوژرز کے حساب سے مقرر کی گئی ہیں، جن میں جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 1500 روپے، فرسٹ کلاس 2000، پریمیم 4000، وی آئی پی 6000، وی آئی پی فرسٹ اینڈ 8000، وی وی آئی پی 10 ہزار جبکہ گیلری کا ٹکٹ 12 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

حکام نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فائنل میچ کے روز شام ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں کیونکہ میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا، جبکہ اس موقع پر اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:صاحبزادہ فرحان کی ٹی20 کرکٹ میں حکمرانی، پاکستان سپر لیگ 11 میں بیٹنگ کا جادو

واضح رہے کہ توانائی بحران کے باعث پہلے میچز بغیر شائقین کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب فائنل کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘