فری ٹرائل کے نام پر دھوکا؟ ارچنا پورن سنگھ کے بیٹے کو بڑا مالی نقصان

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے مشہور جوڑے ارچنا پورن سنگھ اور پرمیت سیٹھی کے چھوٹے بیٹے آیوشمان سیٹھی مبینہ طور پر ایک کریڈٹ کارڈ فراڈ کا شکار ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں 87 ہزار روپے (تقریباً 3,800 درہم) کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ یہ واقعہ ان کے بڑے بھائی آریامان سیٹھی کی یوٹیوب ویڈیو کے ذریعے منظرِ عام پر آیا۔

ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق آیوشمان نے اپنے کریڈٹ کارڈ اسٹیٹمنٹ میں ایک چارج دیکھا اور فوری طور پر اہلِ خانہ کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک سات روزہ ’فری ٹرائل‘ کے لیے سائن اپ کیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں اطلاع کے بغیر پورے ایک سال کی فیس ایک ساتھ چارج کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر نے ساتھ دیا ہوتا تو مالی ضرورت کے لیے سی گریڈ فلمیں نا کرنی پڑتیں، ارچنا پورن سنگھ کا اعتراف

وی لاگ میں آیوشمان کو پریشانی کے عالم میں صورتحال بیان کرتے اور اس ٹرانزیکشن کو واپس کروانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر رچنا پورن سنگھ نے فوری طور پر بینک سے رابطہ کرنے اور مسئلے کے حل کے لیے کارروائی کرنے کی ہدایت کی جبکہ پرمیت سیٹھی نے واضح کیا کہ کارڈ بند کرنے کے بجائے متعلقہ ادائیگی کو چیلنج کرنا زیادہ مناسب اقدام ہوگا۔

آیوشمان نے بتایا کہ وہ فوری طور پر بینک سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے، تاہم انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث معاملہ حل کرنے میں تاخیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ: بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری نے حیران کن زمینی حقائق بے نقاب کر دیے

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ آیوشمان سیٹھی کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ ان کے بھائی آریامان کے مطابق اس سے قبل بھی ایک واقعے میں ان کے پلے اسٹیشن اکاؤنٹ سے تقریباً 80 ہزار روپے بغیر اجازت کٹ گئے تھے جس کی رقم تاحال واپس نہیں مل سکی۔

آیوشمان سیٹھی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حالیہ چارج غیر مجاز تھا اور انہوں نے کسی بھی سالانہ ادائیگی کی منظوری نہیں دی تھی۔ وہ اس وقت بھی اپنے بینک کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ اس معاملے کی جانچ پڑتال اور ممکنہ رقم کی واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں