شوہر نے ساتھ دیا ہوتا تو مالی ضرورت کے لیے سی گریڈ فلمیں نا کرنی پڑتیں، ارچنا پورن سنگھ کا اعتراف

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بالی ووڈ کے مشہور جوڑے ارچنا پورن سنگھ اور پرمیت سیٹھی نے اپنی شادی کے ابتدائی مشکل دور کے بارے میں بات کی ہے۔

ارچنا پورن سنگھ نے یوٹیوب وی لاگ میں انکشاف کیا کہ شادی کے ابتدائی سالوں میں وہ گھر کی بنیادی کمائی کرنے والی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر وہ خود اعتماد تھیں لیکن اندرونی طور پر انہیں ایک الجھن کا سامنا تھا جہاں وہ چاہتی تھیں کہ ان پر کسی کا سہارا ہو جیسے ان کی ماں اپنے والد پر انحصار کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت انہوں نے فلمی کیریئر میں ایسے پراجیکٹس بھی کیے جن پر وہ فخر نہیں کرتیں بلکہ وہ صرف مالی ضروریات کی وجہ سے کام کے لیے کبھی ناں نہیں کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میں نے سی گریڈ  فلمیں کیں۔ میرا مقصد صرف گھر کے لیے روٹی اور گھی کمانا تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وقت کے ساتھ ان کے دل میں کچھ رنجش بھی پیدا ہوئی اور انہیں یہ محسوس ہوا کہ اگر پرمیت نے قدم بڑھایا ہوتا تو انہیں یہ فلمیں نہیں کرنی پڑتیں۔

دوسری جانب پرمیت سیٹھی نے وضاحت کی کہ وہ ایسے کام کرنے میں ہچکچاتے تھے جو ان کے طویل مدتی کیریئر کے اہداف سے میل نہ کھاتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ارچنا سے 7 سال چھوٹے تھے اور اس وقت ہیرو بننے کی کوشش میں تھے۔ ’میرا کیریئر بن رہا تھا اور ایک غلط قدم سے میں انڈسٹری سے باہر ہو سکتا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

ارچنا نے کہا کہ وہ بھی بطور ہیروئن کامیاب ہونا چاہتی تھیں جس پر پرمیت نے جواب دیا ’لیکن تم مجھ سے سات سال بڑی تھیں اور اپنے کیریئر میں مجھ سے آگے تھیں‘۔

تناؤ اور مختلف نقطہ نظر کے باوجود یہ جوڑا اپنی زندگی کے ابتدائی سالوں کو ساتھ گزارنے میں کامیاب رہا۔ ارچنا اور پارمیٹ نے 1992 میں شادی کی اور اب دو بیٹوں آرایامن سیٹھی اور آیوشمان سیٹھی کے والدین ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ