حکومت کا بے روزگار افراد کو سرکاری زمین 10 سال کے لیے لیز پر دینے کا اعلان

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مختلف عوامی فلاحی پروگرام جاری ہیں، جن میں ‘اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سرکاری اراضی ماضی میں ویران پڑی رہتی تھی، اب اس زمین کو آباد کرنے کا موقع بے روزگار افراد کو دیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے روزگار کے ساتھ صوبے کی معیشت میں بھی کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد شروع، منظم استقبال اور بہتر انتظامات

انہوں نے بتایا کہ دیہاتوں میں زمین آباد کرنے کے خواہشمند افراد کو 10 سال کے لیے زمین لیز پر دی جائے گی، جبکہ اس منصوبے کے تحت 160 ارب روپے مالیت کی اراضی شامل ہے، جس سے 88 ہزار 780 خاندان مستفید ہوں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو لوگ پہلے دوسروں کی زمین پر محنت کرتے تھے، اب وہ اپنی زمین پر کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام دستیاب اراضی کی تفصیلات ویب سائٹس پر فراہم کر دی گئی ہیں، جہاں کہیں بڑے اور کہیں چھوٹے پلاٹس موجود ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ زمین آباد کرنے کے لیے فی ایکڑ 50 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں اور یہ زمین صرف کاشتکاری کے لیے استعمال ہو سکے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ بنجر یا ناکارہ زمینیں نہیں بلکہ قابلِ کاشت اراضی ہے جہاں پانی بھی دستیاب ہے۔ ان کے مطابق 13 ہزار 800 لاٹس فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ چولستان میں 16 ہزار 665 لاٹس الگ سے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اہم شاہراہوں پر لین اور لائن ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ پنجاب نے گندم کے ہدف سے زیادہ گندم کاشت کی ہے، جبکہ 5 ہزار سپر سیڈر دیے جا چکے ہیں اور 8 ہزار ٹیوب ویلز کو سولرائز کیا جا چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پورٹل کھلنے سے پہلے ہی 9 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی تھیں، جو اس پروگرام میں عوامی دلچسپی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ستھرا پنجاب، اپنی چھت اپنا گھر اور دیگر منصوبے جاری ہیں، جبکہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی بھی قائم کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی