پابندیوں کے باوجود روسی ارب پتی کا تفریحی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے میں کامیاب

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والے روسی ارب پتی الیکسی مورداشوف سے منسلک ایک لگژری سپر یاٹ یعنی نورڈ نامی ایک تفریحی جہاز ہفتے کے روز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے میں کامیاب رہا ہے۔

حالانکہ یہ اہم سمندری گزرگاہ اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث سخت پابندیوں کی زد میں ہے۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق 142 میٹر طویل اور 50 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی یہ یاٹ جمعہ کو دبئی سے روانہ ہوئی، ہفتہ کی صبح آبنائے ہرمز عبور کی اور اتوار کی صبح عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کردی،امریکا بلیک میلنگ قبول نہیں کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کثیر المنزلہ تفریحی جہاز کو اس راستے سے گزرنے کی اجازت کیسے ملی۔

فروری سے ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جبکہ عام حالات میں دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔

اس وقت روزانہ صرف چند تجارتی جہاز ہی اس گزرگاہ سے گزر رہے ہیں، جو جنگ سے قبل روزانہ 125 سے 140 جہازوں کے مقابلے میں نہایت کم تعداد ہے۔

امریکا نے بھی جوابی اقدام کے طور پر ایرانی بندرگاہوں پر ناکہ بندی کر رکھی ہے، جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک نازک جنگ بندی برقرار ہے۔

روس اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات رہے ہیں جو حالیہ برسوں میں مزید مضبوط ہوئے ہیں، خصوصاً 2025 کے ایک معاہدے کے بعد جس میں انٹیلیجنس اور سیکیورٹی تعاون کو وسعت دی گئی۔

ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان اور عمان میں ثالثی بات چیت کے بعد پیر کو روس پہنچے جہاں ان کی ملاقات صدر ولادیمیر پیوٹن سے متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

اگرچہ الیکسی مورداشوف باضابطہ طور پر مذکورہ جہاز کے مالک نہیں، تاہم 2025 کے شپنگ ریکارڈ کے مطابق یہ یاٹ ایک روسی کمپنی کے نام پر رجسٹر ہے جو 2022 میں ان کی اہلیہ کی ملکیت میں تھی۔

یہ کمپنی روس کے شہر چیریپوویٹس میں رجسٹرڈ ہے، جہاں مورداشوف کی اسٹیل کمپنی سیویرسٹال بھی قائم ہے۔

مورداشوف ان روسی شخصیات میں شامل ہیں جن کے ولادیمیر پیوٹن سے قریبی تعلقات کے باعث ان پر یوکرین پر روسی حملے کے بعد امریکا اور یورپی یونین نے پابندیاں عائد کیں۔

دنیا کی بڑی یاٹس میں شمار ہونے والی نورڈ میں 20 لگژری کمرے، سوئمنگ پول، ہیلی پیڈ اور آبدوز جیسی سہولیات موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور زلمی کے اشتراک سے پی ایس ایل میں پہلی بار پشتو کمنٹری متعارف

عالمی فوجی اخراجات 2025 میں بڑھ کر 2887 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

آبنائے ہرمز پر ایران کی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے، امریکی وزیر خارجہ

پاکستان کا علاقائی امن کے لیے فعال سفارتکاری جاری رکھنے کا اعلان

قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈائریکٹر عمران سہیل کی اسلام آباد تعیناتی

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟