عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان اڈیالہ جیل میں ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی جو قریباً 40 منٹ تک جاری رہی، اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

قبل ازیں گزشتہ رات اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پمز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے علاج کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ جہاں ماہرینِ چشم نے معائنہ کے بعد انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔

اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آنکھوں کے فالو اپ علاج کے لیے 28 اپریل کو اسپتال لایا گیا، جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی خوراک دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق طبی طریقہ کار سے قبل مریض کی مکمل رضامندی حاصل کی گئی، جبکہ ماہرینِ چشم نے تفصیلی معائنہ کیا جس کے بعد مریض کو طبی طور پر مستحکم قرار دیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں وقت پر یہ اطلاع نہیں دی گئی کہ عمران خان کو اسپتال لایا جارہا ہے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا علاج ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی