پانی یا کیمیکل کے بغیر آگ بجھانے کی نئی ٹیکنالوجی، آواز کی لہروں سے شعلوں پر قابو پانا اب ممکن

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نئی اور منفرد ٹیکنالوجی سامنے آئی ہے جو آگ بجھانے کے لیے پانی یا کیمیکلز کے بجائے آواز کی لہروں کا استعمال کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 20 ہزار روپے کے لیے بھائی قبر کھود کر بہن کا ڈھانچہ بینک لے آیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس جدید نظام کو سونک فائر ٹیک  نے تیار کیا ہے جس کے شریک بانی جیف برودر ہیں اور جو ماضی میں ناسا کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق آگ کے لیے 3 بنیادی عناصر حرارت، ایندھن اور آکسیجن ضروری ہوتے ہیں اور ان میں سے کسی ایک کو ختم کر دیا جائے تو آگ بجھ سکتی ہے۔

اس ٹیکنالوجی میں کم فریکوئنسی (انفراساؤنڈ) آواز کی لہروں کے ذریعے آکسیجن کے مالیکیولز کو ایندھن سے دور کیا جاتا ہے جس سے آگ کو برقرار رکھنے والا کیمیائی عمل رک جاتا ہے۔

جیف برودر کے مطابق یہ نظام دراصل آکسیجن کو اس رفتار سے ہلاتا ہے کہ ایندھن اسے استعمال نہیں کر پاتا یوں آگ خود بخود بجھنے لگتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آواز کے ذریعے آگ پر قابو پانے کا تصور نیا نہیں۔ ماہرین کے مطابق سائنٹفک امریکن کی رپورٹس میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ آواز کا شعلوں پر اثر پہلے سے معلوم ہے اور ڈی اے آر پی اے بھی اس پر تحقیق کر چکی ہے۔

مزید پڑھیے: بھارت: ڈیلیوری ورکر کا ذمہ دارانہ برتاؤ، خاتون کا گھر کھلا دیکھ کر غیر معمولی طرز عمل

تاہم اس ٹیکنالوجی کو عملی شکل دینا ایک بڑا چیلنج تھا جسے سونک فائر ٹیک نے کم فریکوئنسی آواز (20 ہرٹز یا اس سے کم) استعمال کر کے حل کیا جو انسانی کان سے سنائی نہیں دیتی مگر آگ پر مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سان برنارڈینو کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ نے اس کمپنی کے تیار کردہ ایک پہننے کے قابل (ویئرایبل) فائر فائٹنگ ڈیوائس کا کامیاب تجربہ بھی کیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو گھروں میں بھی نصب کیا جا سکتا ہے جہاں یہ سینسرز کے ذریعے خودکار طور پر آگ کا پتہ لگا کر اسے بغیر نقصان کے بجھا سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نظام خاص طور پر کچن میں لگنے والی آگ، جیسے تیل کی آگ کے لیے مؤثر ہو سکتا ہے جہاں پانی ڈالنے سے آگ مزید پھیل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سورج کے 2 طاقتور دھماکے، زمین پر جیومقناطیسی طوفان کا خدشہ

تاہم فی الحال یہ ٹیکنالوجی صرف چھوٹے پیمانے کی آگ تک محدود ہے اور بڑے جنگلاتی یا وسیع پیمانے کی آگ بجھانے کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز