مائیکروسافٹ نے مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی اصطلاحات ختم کرکے فلسطینی جغرافیائی نام شامل کر دیے

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے (ویسٹ بینک) سے متعلق اپنے ڈیجیٹل نقشوں میں تبدیلی کرتے ہوئے اسرائیلی اصطلاحات ختم کرکے فلسطینی جغرافیائی نام شامل کر دیے ہیں۔ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کے مطابق کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مائیکروسافٹ کا مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑا قدم، انتھروپک ٹیکنالوجی کو کوپائلٹ میں شامل کرنے کا اعلان

ترک خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کے مطابق عرب سینٹر فار دی ایڈوانسمنٹ آف سوشل میڈیا نے ایک بیان میں بتایا کہ ان تبدیلیوں کا اطلاق لوکیشن بیسڈ سروسز، بشمول سرچ انجن ’بِنگ‘ پر بھی کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ویسٹ بینک کے مقامات کو ’جوڈیا اینڈ سامریا، اسرائیل‘ کے نام سے ظاہر کیا جاتا تھا، جسے اب تبدیل کرکے ویسٹ بینک کر دیا گیا ہے۔

’جوڈیا اینڈ سامریا‘ اسرائیل کی جانب سے استعمال ہونے والی اصطلاح ہے، جبکہ بین الاقوامی قانون کے مطابق ویسٹ بینک، بشمول مشرقی یروشلم، ایک فلسطینی علاقہ ہے جو اسرائیل کے زیرِ قبضہ ہے۔ یہ علاقہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا اہم حصہ تصور کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئرلینڈ میں مائیکروسافٹ کیخلاف تحقیقات کی درخواست کیوں دائر کی گئی؟

مبصرین نے ان تبدیلیوں کو ضروری اصلاح قرار دیتے ہوئے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں اور فلسطینی جغرافیے کو ڈیجیٹل طور پر نظرانداز کرنے سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہم ہیں پاکستان‘ یوتھ مہم کا افتتاح، نوجوانوں کو قومی ترقی میں شامل کرنے پر زور

پاکستان میں 2 دہائیوں بعد سمندری تیل و گیس کی تلاش دوبارہ شروع، 23 آف شور بلاکس کی منظوری

تلویندر کے ساتھ پرفارمنس پر پاکستانی گلوکار حسن رحیم نے خاموشی توڑ دی

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، مظفرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فوجداری الزامات عائد کردیے

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟