اختلافات کے باوجود برطانیہ اور امریکا جمہوریت کے دفاع میں متحد رہیں گے، کنگ چارلس کا امریکی کانگریس سے خطاب

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ اور مشرقِ وسطیٰ میں غیر یقینی صورتحال اور تنازعات کے باوجود برطانیہ اور امریکا جمہوریت کے دفاع میں ہمیشہ مضبوط اتحادی رہیں گے۔

مزید پڑھیں: ماحولیاتی فیشن ڈیزائنر کا کنگ چارلس کی فلاحی تنظیم پر 6 ملین پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بادشاہ نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اختلافات کے باوجود دونوں ممالک اپنے عوام کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے متحد ہیں۔ اس موقع پر ملکہ کمیلا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

خطاب کے دوران کنگ چارلس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نیٹو پر تنقید، یوکرین جنگ میں امریکی حمایت کی اہمیت اور تنہائی پسندی کے خطرات کا بالواسطہ حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے دفاع کے لیے اسی عزم کی ضرورت ہے جو ماضی میں مشترکہ خطرات کے مقابلے کے لیے دکھایا گیا۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس میں عشائیے کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کنگ چارلس بھی اس مؤقف سے متفق ہیں، تاہم بادشاہ نے اپنے خطاب میں ایران یا جاری جنگ پر براہِ راست تبصرہ نہیں کیا۔

یہ خطاب ایسے وقت میں ہوا جب امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں ایران سے متعلق جنگ کے معاملے پر تناؤ پایا جاتا ہے، اور امریکی صدر کیئر اسٹارمر پر تعاون نہ کرنے کی تنقید کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پرنس ہیری کی کنگ چارلس سے ملاقات نے میگھن مارکل کے خدشات بڑھا دیے

کنگ چارلس نے اپنے خطاب میں ماحولیاتی تحفظ پر بھی زور دیا اور کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے قدرتی وسائل کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ وہ امریکی کانگریس سے خطاب کرنے والے دوسرے برطانوی فرمانروا ہیں، اس سے قبل ملکہ ایلزیتھ دوم نے 1991 میں کانگریس سے خطاب کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟