بنگلہ دیشی گلوکارہ رونا لیلیٰ بھارتی ایوارڈ ‘مینارِ دہلی’ کے لیے منتخب

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی ایشیا کی نامور گلوکارہ رونا لیلیٰ کو فن اور موسیقی کے شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں بھارت کے باوقار اعزاز ‘مینارِ دہلی’ سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ معتبر اعزاز انہیں نئی دہلی میں منعقد ہونے والے 15ویں دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران پیش کیا جائے گا، جو کہ 4 مئی سے 8 مئی تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ماہی وے سانوں بھل نہ جاویں‘ ماسٹر عبداللہ کی دُھنیں بھُلائے نہیں بھُولتیں

 رونا لیلیٰ نے اس حوالے سے خود تصدیق کرتے ہوئے فیسٹیول کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انہیں اس تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔

فیسٹیول کے بانی اور صدر رام کشور پارچہ نے گلوکارہ کو لکھے گئے ایک مراسلے میں ان کی فنی عظمت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رونا لیلیٰ کی موسیقی محض تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ جذبات اور یادوں کا ایک ایسا حسین سنگم ہے جس نے بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ایک مضبوط ثقافتی پل کا کردار ادا کیا ہے۔

منتظمین کے مطابق رونا لیلیٰ کی سحر انگیز آواز اور دہائیوں پر محیط ان کا فنی سفر دونوں ممالک کے کروڑوں دلوں میں بستا ہے اور ان کی یہ میراث آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی فلم ایلیفینٹ وسپررز کے قبائلی کرداروں کو فلمساز سے کیا شکایت ہے؟

واضح رہے کہ یہ تقریب نئی دہلی کے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد ہوگی۔ ‘مینارِ دہلی’ ایوارڈ کی تاریخ کافی معتبر رہی ہے اور یہ اعزاز اس سے قبل بھارتی اداکارہ و آرٹ فرفارمر زہرہ سہگل، سری لنکا کے سابق صدر مائیتھری پالا سری سینا اور روسی اداکارہ کسینیا ریبیکانا جیسی عالمی شخصیات کو دیا جا چکا ہے۔

 رونا لیلیٰ کو ملنے والا یہ ایوارڈ ان کی موسیقی اور سنیما کے لیے دی گئی لازوال خدمات کا ایک اور عالمی اعتراف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ون ڈے سیریز، پاکستان و زمبابوے کی کپتان فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم

پی ایس ایل 11: فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعام رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

میٹا کو نیو میکسیکو میں ٹرائل کا سامنا، فیس بک اور انسٹاگرام میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

ہماری جماعت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا اظہار تشویش

ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مضبوط سائبر سیکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

ویڈیو

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

ڈرونز سے ایران کی نگرانی، کیا کسی بڑے حملے کی خفیہ تیاریاں ہورہی ہیں؟

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری