پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔

بنگلہ دیش میں متعین پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے بنگلہ دیش کے وزیر تعلیم اے این ایم احسان الحق سے ملاقات کی اور انہیں وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں خاص طور پر تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے مواقع پر توجہ مرکوز کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی وزیر داخلہ سے پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلقات مضبوط کرنے کا عزم

پاکستانی ہائی کمشنر نے بنگلہ دیشی وزیر تعلیم کو ‘پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور’ کے اقدام اور ‘پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام’ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان پروگراموں کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کو پاکستان کے صفِ اول کے تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے اسکالرشپ کے وسیع مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طب، فارمیسی، انجینئرنگ، بائیوٹیکنالوجی، بزنس ایڈمنسٹریشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، کمپیوٹر سائنس، آرٹس اور فیشن ڈیزائننگ جیسے جدید اور خصوصی شعبوں میں تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ میں’میڈ ان پاکستان‘ نمائش کے انعقاد میں بھرپور تعاون کریں گے، پاکستانی ہائی کمشنر

ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور کھیلوں کے شعبوں میں وفود کے تبادلوں کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیمی اشتراک سے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نواز گیا

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس: ججز کے خلاف 23 شکایات داخلِ دفتر، 6 ججز کے خط پر کارروائی موخر

پاکستان کیخلاف وہ عناصر مہم چلا رہے ہیں جنہیں قیام امن میں ہمارا کردارتسلیم نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوکین کوئین انمول پنکی کن تھانوں کے اہلکاروں کو رشوت دیتی رہی؟ تفتیشی رپورٹ نے سنسنی پھیلا دی

ویڈیو

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

روایتی عدالتی نظام سے ہٹ کر ثالثی کا نظام ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کیوں ضروری ہے؟

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ