ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان مرکزی ملزم قرار، کیس کل سماعت کے لیے مقرر

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کے اہم ریمارکس، عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے

اب رجسٹرار آفس نے جمع کرائے گئے چالان کی اسکرونٹی کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب کیس کی سماعت کل کے لیے مقرر کردی گئی ہے، جو اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں ہوگی۔

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کے مبینہ فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ایک بار پھر سیاسی و قانونی حلقوں میں زیر بحث آ گیا ہے، جس میں بیرون ملک سے حاصل ہونے والی رقوم کے الزامات سامنے آئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق 2014 میں تحریک انصاف کے سابق رکن اکبر ایس بابر نے پارٹی کے اندرونی مالی معاملات میں بے ضابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں: فارن فنڈنگ کی طرح توشہ خانہ کیس بھی ختم ہو جائے گا : عمران خان

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارٹی کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ موصول ہوئی اور مبینہ طور پر دو آف شور کمپنیوں کے ذریعے لاکھوں ڈالرز ہنڈی کے ذریعے پارٹی اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی