اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے سفیر برائے پاکستان نواف بن سعید احمد المالکی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال اور اہم علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہاکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات اور رابطے انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے سعودی عرب کی حمایت کو سراہتے ہوئے پاکستان کی کوششوں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی