امریکا نے ایران کی جنگ ختم کرنے کی پیشکش مسترد کردی، کشیدگی میں اضافہ

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی نئی تجویز کو مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ جب تک ایران اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہیں کرتا، بحری ناکہ بندی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کھلوانے میں ناکام امریکا نیا عالمی اتحاد قائم کرنے کے لیے متحرک

ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے ’ایکسِیوس‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ناکہ بندی بمباری سے زیادہ مؤثر ثابت ہو رہی ہے اور ایران کو اس کے نتائج مزید بھگتنا ہوں گے۔ ان کے مطابق ایران مذاکرات چاہتا ہے، لیکن امریکا کسی صورت جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت نہیں دے گا۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے پاکستان کے ذریعے ایک نئی تجویز پیش کی تھی، جس میں آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام سے متعلق کچھ شرائط شامل تھیں۔ اس منصوبے میں تہران نے آبنائے ہرمز میں اپنی سخت پالیسی میں نرمی اور واشنگٹن کی جانب سے بحری پابندیوں میں کمی کی بات کی تھی، تاہم امریکا نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

اسی دوران امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایئرکرافٹ یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ جلد مشرقِ وسطیٰ سے واپس روانہ ہو جائے گا۔ یہ طیارہ بردار بحری جہاز تقریباً 10 ماہ کی تعیناتی کے بعد گھر واپسی کرے گا۔ اس فیصلے کو خطے میں جاری کشیدگی اور امن مذاکرات کی سست روی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا بڑا فیصلہ: جیرالڈ فورڈ بحری بیڑے کو مشرقِ وسطیٰ سے واپس بلانے کا اعلان

دوسری جانب ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک‌ نژاد نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ملک میں ایندھن کی فراہمی اور تقسیم کا نظام مستحکم ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے الزام لگایا کہ امریکا اس ناکہ بندی کے ذریعے ایران کو اندرونی طور پر تقسیم کرنا چاہتا ہے، تاہم ان کے مطابق قومی اتحاد ہی اس کا جواب ہے۔

ماہرین کے مطابق کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس سے عالمی معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ