آبنائے ہرمز کھلوانے میں ناکام امریکا نیا عالمی اتحاد قائم کرنے کے لیے متحرک

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے آبنائے ہرمز میں رکی ہوئی بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے نئے عالمی اتحاد کی تشکیل کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن نے مختلف ممالک سے اس مجوزہ اتحاد میں شمولیت کی اپیل کی ہے تاکہ اہم آبی گزرگاہ میں جہاز رانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق واشنگٹن مختلف ممالک سے اس مجوزہ اتحاد میں شامل ہونے کی درخواست کر رہا ہے تاکہ اس اہم آبی گزرگاہ میں جہازوں کی نقل و حرکت کو دوبارہ ممکن بنایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق اس مجوزہ اتحاد کو ’میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت رکن ممالک کے درمیان معلومات کا تبادلہ، سفارتی سطح پر ہم آہنگی اور پابندیوں کے نفاذ میں تعاون شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے ایران نے آگاہ کیا ہے کہ وہ بحران کی حالت میں ہے اور چاہتا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز کھول دیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

یہ تفصیلات امریکی محکمہ خارجہ کی ایک اندرونی سفارتی مراسلے (کیبل) کے حوالے سے سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چند ہفتے قبل آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا اور کاروبار کے لیے تیار قرار دینے کے باوجود اس اہم راستے میں جہازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے، جس کے بعد امریکی انتظامیہ نے یہ نیا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کے روز دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا، جس میں امریکی سفارت کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دیگر ممالک کو اس اتحاد میں شامل ہونے پر آمادہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

مراسلے کے مطابق امریکا کی قیادت میں قائم ہونے والا یہ اتحاد نہ صرف معلومات کے تبادلے کو یقینی بنائے گا بلکہ سفارتی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنائے گا اور پابندیوں کے نفاذ میں بھی کردار ادا کرے گا، تاکہ آبنائے ہرمز میں محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری نقل و حرکت کو بحال کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آزاد کشمیر میں گڈز ٹرانسپورٹ سروس معطل، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا

پاکستان مزید عالمی بانڈز جاری کرنے کی تیاری میں، ایران معاہدے سے معیشت کو بہتری کی امید، وزیر خزانہ

کیا بشریٰ انصاری نے خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کروائے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ