وفاقی آئینی عدالت میں نئی گاج ڈیم اور گریڈ 17 بھرتیوں سے متعلق اہم مقدمات کی سماعت مقرر

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت نے اہم کیسز کی سماعت کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے، جن میں نئی گاج ڈیم کی تعمیر اور گریڈ 17 سمیت دیگر سرکاری بھرتیوں سے متعلق معاملات شامل ہیں۔ دونوں مقدمات کو عدالتی سطح پر اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت ججز کا فل کورٹ اجلاس، مقدمات کے جلد فیصلوں اور بیک لاگ کے خاتمے پر زور

نئی گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت 7 مئی کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کرے گا۔ عدالت نے اس کیس میں سندھ اور بلوچستان حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل، پلاننگ کمیشن اور واپڈا سمیت تمام متعلقہ اداروں سے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے منصوبے کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ تعمیراتی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

دوسری جانب گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی بھرتیوں سے متعلق کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے اور تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ گریڈ 17 سے اوپر بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے بغیر کیسے کی گئیں اور کیا طریقہ کار کو مکمل طور پر فالو کیا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت کے ایک پروجیکٹ میں 11 افراد کو گریڈ 17، 18 اور 19 میں بھرتی کیا گیا تھا، جبکہ متعلقہ پروجیکٹ اب ختم ہو چکا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ تقرریاں اسی پروجیکٹ کے تحت کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت: ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق 5 انٹرا کورٹ اپیلیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج

سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اگر بھرتیوں میں غلطی ہوئی ہے تو اس کی درستگی ضروری ہے، جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ 8 سال سے ملازمت کرنے والے افراد کے کیسز کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

عدالت نے دونوں معاملات پر مزید کارروائی کے لیے فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں