پاکستان کے 11 سالہ سعد جہانگیر منج نے اے آئی ایم ٹائٹل جیت کر شطرنج میں تاریخ رقم کر دی

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 11 سالہ سعد جہانگیر منج نے شطرنج کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی اور ایرینا انٹرنیشنل ماسٹر (AIM) ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

مزید پڑھیں: 10 سالہ بچی نے شطرنج چیمپیئن شپ میں گرینڈ ماسٹر کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی

اس شاندار کامیابی پر پاکستان اسپورٹس بورڈ سمیت کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے سعد کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کامیابی کو پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے نوجوانوں کے لیے بڑی تحریک ہے۔

پنجاب کے وزیرِ کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے بھی سعد جہانگیر منج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے روشن مثال ہے اور اس سے ملک میں ٹیلنٹ کو فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانتوں کے بیچ شطرنج ٹورنامنٹ: اوپن اے آئی نے فائنل میں گروگ کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شطرنج سمیت دیگر کھیلوں کی ترقی کے لیے حکومتی کوششیں جاری رہیں گی تاکہ ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘