پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا، عالمی ادارہ صحت

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ سامنے آیا ہے، جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت اور چین مل کر دنیا میں ہیپاٹائٹس سی کے 39 فیصد بوجھ کے ذمہ دار ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے سرِفہرست ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اُن 10 ممالک میں شامل ہے جہاں اس بیماری سے ہونے والی 58 فیصد اموات رپورٹ ہوئیں، جبکہ ملک میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

عالمی اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے باعث 13 لاکھ 40 ہزار اموات ہوئیں، جبکہ اسی سال دنیا بھر میں 18 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق ہیپاٹائٹس سی کے صرف 20 فیصد مریضوں کو علاج میسر آ سکا، جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے 5 فیصد سے بھی کم مریض علاج حاصل کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق غیر محفوظ طبی طریقہ کار، خاص طور پر آلودہ سرنجز اور انجیکشنز کا دوبارہ استعمال، بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ پاکستان میں جعلی آٹو ڈس ایبل سرنجز کے استعمال پر بھی خدشات ظاہر کیے گئے ہیں، جو تحفظ کا غلط تاثر پیدا کر سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: آپ ڈینگی، ہیپاٹائٹس سی، چیچک اور ایڈز وائرس کو مانتے ہیں، تو پھر۔۔۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین 95 فیصد سے زائد تحفظ فراہم کرتی ہے، جبکہ ہیپاٹائٹس سی کا علاج 8 سے 12 ہفتوں میں ممکن ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق 2030ء تک اس مرض کے خاتمے کے عالمی اہداف کے حصول کے لیے موجودہ پیشرفت ناکافی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آزاد کشمیر میں گڈز ٹرانسپورٹ سروس معطل، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا

پاکستان مزید عالمی بانڈز جاری کرنے کی تیاری میں، ایران معاہدے سے معیشت کو بہتری کی امید، وزیر خزانہ

کیا بشریٰ انصاری نے خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کروائے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ