پاک بحریہ کی تاریخ میں نیا سنگِ میل، پہلی ہنگور کلاس آبدوز چین میں کمیشن

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کی جدید ترین ہنگور کلاس آبدوز (PNS/M HANGOR) کی کمیشننگ کی تقریب چین میں منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز لانچنگ تقریب کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری نے اس پیشرفت کو پاک بحریہ کی جدت اور دفاعی صلاحیتوں میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، بحری مفادات اور اہم تجارتی راستوں کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ عالمی سطح پر اہم بحری راستوں کی بندش یا تعطل عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کیلئے سنگین خطرہ ہے، جس کے پیشِ نظر جدید اور مؤثر بحری صلاحیتوں کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ترین ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن سسٹم، اسٹیلتھ ڈیزائن، جدید سونار اور طویل زیرِ آب آپریشن کی صلاحیتوں سے لیس ہیں، جو بحیرہ عرب میں سمندری گزرگاہوں کے تحفظ اور خطے میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔

نیول چیف نے ہنگور کے تاریخی ورثے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 1971 کی پاک-بھارت جنگ میں سابقہ ہنگور وہ پہلی آبدوز تھی جس نے دوسری عالمی جنگ کے بعد ایک بڑے بحری جہاز کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا، اور نئی آبدوز اسی روایت کو آگے بڑھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: جدید ہنگور کلاس آبدوزوں کا منصوبہ، پاک بحریہ کا ایک سنگ میل

انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون اور دیرینہ دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔

وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس اہم سنگِ میل پر پاک بحریہ اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں یومِ فتح کی پروقار تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

بنگلہ دیش: انتخابات کے بعد سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، فخرالاسلام

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی