فارن فنڈنگ کیس: ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، عدالت میں چیٹ جی پی ٹی کا تذکرہ، سماعت ملتوی

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بینکنگ جرائم کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی، جہاں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جبکہ عدالتی کارروائی کے دوران چیٹ جی پی ٹی کا تذکرہ بھی زیر بحث آیا۔

کیس کی سماعت جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔ سماعت کے موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک، وکیل صفائی شاہ خاور اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:بنکنگ کورٹ اسلام آباد: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں چالان مکمل، چند روز میں پیش کیے جانے کا امکان

وکیل صفائی شاہ خاور نے ملزم سراج احمد کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری پر دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کا نام براہ راست ایف آئی آر میں شامل نہیں، جبکہ اس کیس میں تین دیگر ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔ اسی طرح ملزم فیصل قاضی کی درخواست ضمانت پر بھی دلائل دیے گئے۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر واثق ملک نے عدالت کو بتایا کہ تقریباً 20 کروڑ روپے “نیا پاکستان” نامی اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے، اور مؤقف اختیار کیا کہ کسی سیاسی جماعت کے لیے مرچنڈائز اکاؤنٹ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم فیصل قاضی نے بینکنگ ٹرانزیکشن میں سہولت کاری کی اور ٹرانزیکشن کے دوران تحریک انصاف کو کمپنی ظاہر کیا گیا، جبکہ بینک کے مطابق حتمی منظوری کا اختیار بھی انہی کے پاس تھا۔

عدالت نے سراج احمد اور فیصل قاضی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برقی نے چالان کی عدم فراہمی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رجسٹرار کی جانب سے اسکروٹنی کے معاملے پر چیٹ جی پی ٹی سے بھی رہنمائی لینے کی کوشش کی۔ اس پر پراسیکیوٹر واثق ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر چیٹ جی پی ٹی کی بات ہو رہی ہے تو وہ اس پر کیا جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کے اہم ریمارکس، عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے

پراسیکیوٹر کے مطابق چالان جمع ہو چکا ہے اور رجسٹرار آفس میں اس کی اسکروٹنی جاری ہے، جبکہ وکیل کا مؤقف تھا کہ ابھی تک انہیں چالان فراہم نہیں کیا گیا۔ اس معاملے پر عدالت میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا اور پراسیکیوٹر کمرہ عدالت سے چلے گئے۔

بعد ازاں عدالت نے چالان کی اسکروٹنی جاری رہنے کے باعث کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

3ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کر لیا

چین نے مشرقِ وسطیٰ جنگ پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایران امریکا مذاکرات میں بڑی پیش رفت: واشنگٹن اور تہران جنگ نہیں چاہتے، جے ڈی وینس

’ہر کام کے لیے شوہر سے اجازت لینی پڑتی ہے‘، ندا یاسر کا انکشاف

ایران امریکا معاہدے کی امید پھر روشن، آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہاز گزرنے لگے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا