غزہ امدادی قافلے کی ناکہ بندی، اقوام متحدہ کی اسرائیل پر کڑی تنقید

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے غزہ جانے والے امدادی بحری قافلے کی اسرائیلی بحریہ کی جانب سے روکنے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’سرحدوں سے ماورا اپارتھائیڈ‘ قرار دیا ہے، جبکہ واقعے نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقے فرانسسیکا البانیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ اسرائیل کو یورپ کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر حملہ اور قبضہ کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔  یہ اقدام پورے یورپ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہونا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے بدھ کی رات غزہ کی جانب جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کو اس وقت روک لیا جب یہ قافلہ محصور علاقے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی کارروائی، غزہ جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے 7 جہاز تحویل میں

قافلے کے منتظمین کے مطابق اسرائیلی فورسز نے یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں کشتیوں کو گھیر لیا، مواصلاتی نظام جام کر دیا اور 21 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا، جبکہ 17 کشتیاں بچ نکلنے میں کامیاب ہو کر یونانی پانیوں میں داخل ہو گئیں۔

یہ بحری قافلہ غزہ کے لیے انسانی امداد لے کر جا رہا تھا اور اس کا مقصد اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑتے ہوئے سمندر کے راستے ایک انسانی راہداری قائم کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب عبرانی میڈیا نے چند گھنٹے قبل ہی رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیل اس قافلے کو روکنے کی تیاری کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس فلوٹیلا میں تقریباً 100 کشتیاں شامل تھیں، جن پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے قریب ایک ہزار کارکن سوار تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 2007 سے غزہ پر ناکہ بندی عائد کر رکھی ہے، جبکہ حالیہ جنگ کے نتیجے میں تقریباً 24 لاکھ کی آبادی میں سے 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد