مشرق وسطیٰ کشیدگی اور موسمیاتی تبدیلی ‘ایل نینو’ کے اثرات، چاول کی عالمی سپلائی شدید خطرات سے دوچار

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں خوراک کی صورتحال کے حوالے سے ایک اور پریشان کن خبر سامنے آئی ہے جہاں ایران جنگ اور موسمیاتی تبدیلی ‘ایل نینو’ کے دوہرے وار نے چاول کی عالمی سپلائی کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایشیا بھر میں کھاد کی قلت اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کسانوں نے چاول کی کاشت کے رقبے میں کمی کردی ہے، جس کے باعث رواں برس عالمی منڈی میں چاول کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان چاول برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا

ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز جیسے اہم تجارتی راستے سے ایندھن اور کھاد کی نقل و حمل متاثر ہونے سے تھائی لینڈ اور ویتنام جیسے بڑے برآمد کنندگان اور فلپائن و انڈونیشیا جیسے درآمد کنندگان شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ کی صورتحال جلد ختم نہ ہوئی تو سال کے دوسرے حصے میں عالمی رسد کی صورتحال انتہائی سنگین ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب موسمیاتی رجحان ‘ایل نینو’ کے باعث ایشیا میں شدید گرمی اور خشک سالی کے سائے منڈلا رہے ہیں، جو چاول کی فصل کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی نئی دھمکی، بھارت سے چاول اور کینیڈا سے کھاد پر بھاری محصولات کا عندیہ

اس وقت تھائی لینڈ اور فلپائن جیسے ممالک میں کسان پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے کھاد کا استعمال آدھا کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں، جبکہ انڈونیشیا میں چاول کی کاشت کا رقبہ پہلے ہی 10 فیصد تک سکڑ چکا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول کی رسد میں معمولی سی رکاوٹ بھی ایشیا اور افریقہ کے غریب ممالک میں قیمتوں میں اضافے اور سماجی بے چینی کا سبب بن سکتی ہے، جیسا کہ 2008 اور 2022 کے بحرانوں کے دوران دیکھا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کے پی اور بلوچستان کے تاجروں کی ملاقات، کیا کچھ زیربحث آیا؟

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘