اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2,800 سے زائد پوائنٹس گر گیا

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی فروخت کا دباؤ برقرار رہا، جس کے باعث انڈیکس 2,800 سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 164,357.47 کے انٹرا ڈے ہائی کے قریب کھلا۔

تاہم فوری طور پر فروخت کا دباؤ بڑھ گیا اور یہ دباؤ زیادہ تر صبح کے سیشن میں برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

اس دوران انڈیکس ایک موقع پر 160,391.18 کی انٹرا ڈے کم ترین سطح تک گر گیا۔

اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2,829.70 پوائنٹس یعنی 1.71 فیصد کمی کے بعد 162,994.17 پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ قریبی مدت میں مارکیٹ کے جذبات پر منفی اثر مرتب کررہے ہیں۔

حالیہ جغرافیائی سیاسی صورتحال بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کر رہی ہے، جیسے ہی معاشی اور جغرافیائی دباؤ کم ہوگا، مارکیٹ میں بہتری اور استحکام کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

گزشتہ بدھ کے روز بھی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، جب کمزور کارپوریٹ نتائج، بڑے شیئرز میں فروخت اور بڑھتی ہوئی تیل قیمتوں کے باعث انڈیکس 2,588 پوائنٹس گر گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس میں تقریباً 2,600 پوائنٹس کی کمی

عالمی مارکیٹس میں اس دوران ایشیا میں مصنوعی ذہانت سے متعلقہ اسٹاکس میں بہتری دیکھی گئی، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بانڈ مارکیٹس دباؤ میں رہیں۔

امریکی فیڈرل ریزرو سمیت دیگر مرکزی بینکوں کی سخت مالیاتی پالیسی کے خدشات بھی برقرار رہے۔

پاکستانی روپے نے انٹر بینک مارکیٹ میں معمولی بہتری دکھائی اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.03 روپے کے اضافے کے ساتھ 278.77 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی حجم کم ہو کر 837.37 ملین شیئرز رہا، جبکہ گزشتہ سیشن میں یہ 1,087.44 ملین تھا۔ مجموعی کاروباری مالیت بھی کم ہو کر 36.34 ارب روپے رہی۔

مزید پڑھیں: غیر یقینی عالمی صورتحال اور مہنگی مانیٹری پالیسی، اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں

سب سے زیادہ کاروبار ورلڈ کال ٹیلی کام میں ہوا جس کے 75.38 ملین شیئرز ٹریڈ ہوئے، اس کے بعد بینک آف پنجاب اور سینرجی کو پی کے رہے۔

مجموعی طور پر 485 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 101 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 348 میں کمی اور 36 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

’میں نے ہر اصول کی خلاف ورزی کی‘، کمپنی کا پورا ڈیٹا بیس ٹھکانے لگانے کے بعد اے آئی ایجنٹ کلاڈ کا اعتراف

وسطی لندن میں بینکسی کا نیا سیاسی مجسمہ منظرِ عام پر

آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیشرفت، سابق صدر راجا ذوالقرنین کا خاندان سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

ایئرپورٹ سیکیورٹی منصوبے پر 2.4 ارب ڈالر کے دعوے گمراہ کن قرار

ویڈیو

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

ماں کی دعا، بیٹا کرکٹ کمنٹیٹر بن گیا

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی