طلبا کو بیرون ملک تعلیم کے لیے مکمل معاونت فراہم کی جائے گی، جہانگیر خان ترین

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا اگر بیرونِ ملک جامعات میں داخلہ حاصل کریں تو ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن ان کو مکمل معاونت، رہنمائی اور ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی تاکہ باصلاحیت نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی اہلیہ کا یوسف رضا گیلانی سے کیا رشتہ ہے؟

انہوں نے کہا کہ طلبا کے لیے گرافک ڈیزائننگ، ویب ڈویلپمنٹ اور دیگر جدید ہنر سیکھنے کا یہ اہم موقع ہے جہاں صنعت کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔

یہ بات انہوں نے گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ماڈل ہائی اسکول، ماڈل ٹاؤن لاہور میں جدید کمپیوٹر لیب کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر ایک کروڑ روپے لاگت آئی ہے جبکہ آئندہ 3 سال کی مینٹیننس بھی ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کرے گی۔ لیب میں سولر سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ہر بچے کا بنیادی حق ہے کہ اسے معیاری تعلیم اور یکساں مواقع میسر آئیں۔ ان کے مطابق حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب متوسط اور محروم طبقات کے بچوں کو بھی وہی سہولیات فراہم کی جائیں جو باوسائل طبقے کو حاصل ہیں۔

مزید پڑھیے: جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو چینی برآمد کرنے کا سب سے بڑا کوٹہ الاٹ

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مستقبل ہمارے طلبا ہیں اور انہیں جدید تعلیم و ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی طارق محمود نے تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں کمپیوٹر لیبز اور لائبریریز کے قیام کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لودھراں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی انسٹیٹیوٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترین انسٹیٹیوٹ فار کمپیوٹر ایجوکیشن اینڈ ریسورسز کی تکمیل سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کی جدید علوم تک رسائی ممکن ہوگی۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو خوشی ہوگی، جہانگیر ترین

تقریب میں مختلف تعلیمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ فاؤنڈیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی