امریکا ایران جنگ بندی پر نیا مؤقف، جنگی اختیارات کی ڈیڈلائن سے متعلق وضاحت

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی نے دونوں ممالک کے درمیان جاری لڑائی کو ’اختتام پذیر‘ کر دیا ہے، اور یہی مؤقف کانگریس میں جنگی اختیارات سے متعلق قریب آنے والی ڈیڈلائن کے تناظر میں اختیار کیا گیا ہے۔

یہ  بھی پڑھیں:ٹرمپ کا ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ، معاہدے کی خواہش کا بھی دعویٰ

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 28 فروری کو شروع ہونے والی دشمنی اب قانونی و آئینی طور پر ختم تصور کی جا رہی ہے کیونکہ فریقین کے درمیان گزشتہ تین ہفتوں سے کوئی براہِ راست جھڑپ یا فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔

اہلکار کے مطابق انتظامیہ کا مؤقف یہ ہے کہ جاری نازک جنگ بندی کے بعد عملی طور پر ’ہاسٹیلٹیز‘ یعنی دشمنی کی کیفیت ختم ہو چکی ہے، اسی لیے جنگی اختیارات سے متعلق 1973 کے قانون کے تحت 60 دن کی مدت کا اطلاق بھی اسی بنیاد پر دیکھا جا رہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق اس سے قبل امریکی کانگریشنل ماہرین اور مشیروں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ یا تو کانگریس کو 30 دن کی توسیع کا نوٹس دیں گے یا پھر اس ڈیڈلائن کو نظرانداز کرتے ہوئے یہ مؤقف اپنائیں گے کہ جنگ بندی ہی تنازع کے خاتمے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران تنازع اور ہرمز کی بندش، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

واضح رہے کہ 1973 کے وار پاورز ایکٹ کے تحت امریکی صدر کو محدود مدت تک فوجی کارروائی کی اجازت ہوتی ہے، جس کے بعد یا تو کانگریس کی منظوری ضروری ہوتی ہے یا پھر جنگی کارروائی روکنا لازم ہو جاتا ہے، تاہم ہنگامی صورت حال میں 30 روز کی اضافی توسیع بھی دی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

کانگو میں ایبولا وبا شدت اختیار کرگئی، عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی انتباہ

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

اسرائیلی فوج کے لیے بھارتی اسٹیل کی ترسیل پر یورپی بندرگاہوں میں احتجاج

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا