بحری شعبے میں بریک تھرو: پہلی بار مکمل ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز کی آمد، کراچی بندرگاہ کا نیا سنگ میل

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی اصلاحاتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے تحت کراچی پورٹ پر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی پورٹس  کی کراچی پورٹ میں دلچسپی، 10 سال میں کتنی سرمایہ کاری ہوگی؟

وزیر بحری امور نے اعلان کیا کہ پہلی بار مکمل ٹرانس شپمنٹ جنرل کارگو جہاز ایم وی ارلن کی کامیاب برتھنگ عمل میں آئی ہے جسے پاکستان کے بحری شعبے کے لیے بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

محمد جنید انوار چوہدری کے مطابق ماضی میں کراچی بندرگاہ پر صرف کنٹینرز کی ٹرانس شپمنٹ ہوتی تھی تاہم اب جنرل کارگو، بلک، بریک بلک اور گاڑیوں کی ہینڈلنگ کا آغاز ہونے سے نئے تجارتی مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ جدید ٹرانس شپمنٹ دور میں داخل ہو چکا ہے اور بندرگاہ تیزی سے خطے کے ایک اہم ٹرانس شپمنٹ مرکز میں تبدیل ہو رہی ہے جس سے عالمی تجارتی راستوں کو جوڑنے میں پاکستان کا کردار مزید مضبوط ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بحری شعبے میں متعارف کرائی گئی اصلاحات کے مثبت اثرات نمایاں طور پر سامنے آ رہے ہیں اور حکومت بندرگاہوں کی ترقی کے ذریعے خطے کی تجارت کا مستقبل روشن بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں