آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ اپڈیٹ، پاکستان کی پوزیشن میں بہتری

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ اپڈیٹ کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس میں پرانے نتائج کی نئی درجہ بندی کے مطابق تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچ گئی

نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا 131 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے اور اپنی برتری کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہے جبکہ بھارت ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گیا ہے اور 104 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

انگلینڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے اور اس کے 102 پوائنٹس ہیں۔ یہ کمی اس وجہ سے ہوئی کہ 30 اپریل 2023 سے پہلے کے کئی میچز کی ویٹج کم کر دی گئی جن میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف فتوحات اور پاکستان کے خلاف 3-0 سیریز بھی شامل تھی۔

نیوزی لینڈ 101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان نے بھی بہتری حاصل کرتے ہوئے 89 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو 86 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹرز کی رینکنگ میں نمایاں بہتری، صائم ایوب پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے

مزید رینکنگ میں ویسٹ انڈیز 8ویں، بنگلہ دیش 9یں اور آئرلینڈ 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کی حالیہ درجہ بندی میں بہتری کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ کچھ پرانے نتائج کی ویٹج کم کی گئی، جس سے مجموعی پوائنٹس میں ردوبدل ہوا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے تحت بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 8 مئی سے ڈھاکہ میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری، اسپنر نعمان علی نے معروف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

بعد ازاں پاکستان کو انگلینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp