پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے ایلیمنیٹر 2 مقابلے میں حیدرآباد کنگز نے ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے تگڑے حریف حیدرآباد کے اسکور 186 رنز کے جواب میں شاندار بیٹنگ کی تاہم وہ 20 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں پر 184 رنز بناسکی۔
مارک چیمپمین 43 رنز کے ساتھ نمایاں پیٹر رہے۔ حیدرآباد کنگز کی جانب سے حنین شاہ اور محمد علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن خان، صائم ایوب اور عاکف جاوید نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز پر اعتماد نہیں رہا۔ سمیر منہاس دوسرے اوور میں 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محسن ریاض اس کے فوراً بعد 5 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ٹیم کا اسکور 15 رنز پر 2 وکٹ ہو گیا۔
ڈیوون کونوے (25 گیندوں پر 30 رنز) اور کپتان شاداب خان (24 گیندوں پر 22 رنز) نے 42 رنز کی شراکت کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم دونوں بلے باز جلد آؤٹ ہو گئے اور ٹیم 11ویں اوور میں 68 رنز پر 4 وکٹوں کے ساتھ مشکلات کا شکار ہو گئی۔
اس موقعے پر مارک چیپمین نے 26 گیندوں پر 43 رنز (5 چوکے، 2 چھکے) کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ حیدر علی نے 16 گیندوں پر 31 رنز (2 چوکے، 2 چھکے) اسکور کیے۔ دونوں کے درمیان 64 رنز کی شراکت نے ٹیم کی امیدیں دوبارہ زندہ کر دیں۔
مزید پڑھیے: پی ایس ایل 11: حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا
تاہم آخری 2 اوورز میں 15 رنز درکار تھے کہ حنین شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے چیپمین کو آؤٹ کیا اور پھر آخری اوور کی چوتھی گیند پر فہیم اشرف (11 گیندوں پر 19 رنز) کو بھی پویلین بھیج دیا۔
کرس گرین نے 9 گیندوں پر 21 رنز (3 چوکے، ایک چھکا) کی تیز اننگز کھیلی لیکن آخری گیند پر 3 رنز درکار ہونے کے باوجود وہ صرف ایک رن ہی بنا سکے اور یوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 186 رنز بنائے تھے۔
حیدرآباد کنگز کے وکٹ کیپر بیٹسمین عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 61 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: ناہید رانا فائنل سے قبل پشاور زلمی میں شامل، جاوید آفریدی کا اظہار تشکر
مارنس نے 39، صائم ایوب نے 38 اور کوسل نے 37 بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور کرس گرین نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
قبل ازیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
𝐀𝐥𝐥 𝐫𝐨𝐚𝐝𝐬 𝐥𝐞𝐚𝐝 𝐭𝐨 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐦𝐨𝐦𝐞𝐧𝐭 ⚔️
Winner goes to the final 🏆#HBLPSL11 | #NewEra | #IUvHK pic.twitter.com/KdafPoHYMB
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 1, 2026
دونوں ٹیمیں رواں سیزن میں اس میچ سے پہلے 2 بار آمنے سامنے آ چکی تھیں اور دونوں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے باعث یہ ناک آؤٹ میچ مزید دلچسپ ہو گیا تھا جس کو بالآخر حیدرآباد کنگز نے جیت لیا۔
دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی
اسلام آباد یونائیٹڈ حالیہ میچز میں ملے جلے نتائج کے ساتھ میدان میں اتری تھی۔ ٹیم نے آخری 5ویں میچوں میں 3 فتوحات حاصل کیں تاہم کوالیفائر میں انہیں پشاور زلمی کے خلاف 70 رنز سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس طرح حیدرآباد کنگز دوسرا ایلیمنیٹر جیتتے ہوئے پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جو وہ اتوارکو پشاور زلمی کے خلاف لاہور میں کھیلے گی۔
Sameer Minhas and Maaz Sadaqat will be in action tonight in the Eliminator 2 of the HBL PSL 11 at the Gaddafi Stadium 🙌🏻#HBLPSL11 | #NewEra | #IUvHK pic.twitter.com/DYHlHyI93t
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 1, 2026
دوسری جانب حیدرآباد کنگز بہترین فارم میں تھی اور آخری 25 میں سے 4 میچ جیت چکی تھی۔ ٹیم نے ایلیمنیٹر1 میں ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دی جبکہ اس سے قبل راولپنڈیز کو 108 رنز سے ہرا کر پلے آف میں جگہ بنائی۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل کا مزہ تماشائیوں کے ساتھ ہے، شائقین کرکٹ کی رائے
حیدرآباد کنگز کو واحد شکست کا سامنا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہی کرنا پڑا جس کے باعث اس ری میچ میں مقابلہ مزید سنسنی خیز ہو گیا تھا۔
𝐇𝐞𝐫𝐞 𝐚𝐫𝐞 𝐲𝐨𝐮𝐫 𝐩𝐥𝐚𝐲𝐢𝐧𝐠 𝐗𝐈𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐭𝐡𝐞 𝐄𝐥𝐢𝐦𝐢𝐧𝐚𝐭𝐨𝐫 𝟐
Which team will rise to the occasion?#HBLPSL11 | #NewEra | #IUvHK pic.twitter.com/aI8OeSXRsc
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 1, 2026
اسلام آباد یونائیٹڈ
شاداب خان (کپتان)، سلمان ارشاد، اینڈریس گوس، ڈیوون کونوے، فہیم اشرف، مہران ممتاز، مارک چیپمین، نیسار احمد، مر حمزہ سجاد، سیمیں گل، سمیر منہاس، عماد وسیم، رچرڈ گلیسن، حیدر علی، محمد حسنین، دیپندر سنگھ ایری، محمد فائق، محسن ریاض، کرس گرین، محمد سلمان مرزا۔
حیدرآباد کنگز
مارنس لبوشین (کپتان)، حسن خان (نائب کپتان)، عثمان خان، عاکف جاوید، معاذ صداقت، صائم ایوب، محمد علی، کوسل پریرا، محمد عرفان خان، شیان جہانگیر، گلین میکسویل، حماد اعظم، ریلی میریڈتھ، شرجیل خان، آصف محمود، حنین شاہ، رضوان محمود، سعد علی، طیب عارف، مہیش تھیکشنا، احمد حسین۔














