وزیراعظم شہباز شریف کی ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری نظام جلد مکمل فعال بنانے کی ہدایت

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے ملاقات کی جس میں ملک میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کی اجازت: عام کرنسی کو ڈیجیٹل کرنسی میں کیسے منتقل کیا جاسکے گا؟

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق ریگولیٹری نظام کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی خصوصاً مصنوعی ذہانت یا اے آئی اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

ملاقات کے دوران بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کو پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی آپریشنل ریگولیٹر میں منتقلی اور ریگولیٹری سینڈ باکس کے افتتاح پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت سے ترسیلات زر 50 ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی سے چلنے والی ادائیگیوں اور ریگولیٹڈ ورچوئل اثاثہ جات کی خدمات جیسے شعبوں میں جدت لائی جا رہی ہے جبکہ اس معاشی تبدیلی کی اگلی لہر کے لیے قومی اداروں، افرادی قوت اور ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے کا عمان سے پاکستان پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں یومِ فتح کی پروقار تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی