معرکہ حق: بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، عطا تارڑ

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں سفارتی، بیانیہ سازی اور عسکری محاذ پر پاکستان کی کامیابی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال، واہگہ بارڈر پر خصوصی تقریب میں افواج پاکستان کو خراج تحسین

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص اور معرکۂ حق نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک نئی پہچان اور وقار دیا ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ بھارت ان ممالک میں شامل ہے جو دہشتگردی کو فروغ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے: معرکہ حق کا ایک سال مکمل: ’پاکستان کی خودمختاری چیلنج کرنے والوں کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا‘

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے گزشتہ سال مئی میں ایک فالس فلیگ آپریشن کیا جس پر پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا اور آزاد، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی بروقت اور مؤثر حکمت عملی، جس کی قیادت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی، نے ملک کے دفاع کو یقینی بنایا۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے دوران پاکستانی افواج نے بھارت کے 8 طیارے مار گرائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر