وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ پر تبادلہ خیال

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ملاقات کے دوران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد سے متعلق سفارتی کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرداخلہ نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تنازع کے دیرپا حل کے لیے سفارتی چینلز کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی جانب سے بھی مثبت پیشرفت سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، اور توقع ہے کہ فریقین سفارتی اور پرامن حل کو موقع دیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر کی ملاقات، مذاکرات کے انتظامات پر گفتگو

اس موقع پر امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں قیام امن اور تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp