بارش، ژالہ باری اور برفباری سے موسم سرد، بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں بارش، بعض مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے موسم میں واضح ٹھنڈک بڑھ گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں سوات، کرک، ملاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش ہوئی، جبکہ گلیات اور وادی ناران میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ کیل شیخ بیلہ کے مقام پر بند ہو گئی، جس کے نتیجے میں سیاحوں کی 20 سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں۔ حکام کے مطابق متعدد مسافروں کو قریبی آبادی میں عارضی رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔

بلوچستان کی وادی زیارت کے بالائی علاقوں، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں بھی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث شاہراہ قراقرم کوہستان کے علاقے لاچی نالہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بند ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قطبی گرداب کا آخری موسمی مرحلہ شروع، اپریل میں بھی سردی اور برفباری کے خطرات

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں مزید برفباری بھی متوقع ہے۔ شہریوں اور سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی