وزیراعظم کا توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور، بجلی کے نرخوں میں استحکام لانے کی ہدایت

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بجلی کے نظام میں بہتری اور صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کے صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں، جبکہ ترسیلی نظام کو بہتر بنا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لائی جائے۔

وزیراعظم نے توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کو ترجیح دی جائے۔

انہوں نے بجلی کے نرخوں میں استحکام لانے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لیے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینے اور بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے توانائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ گھریلو صارفین کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعت کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر ہی کی جائیں گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو گھریلو اور صنعتی صارفین کی بجلی کھپت سے متعلق مختلف سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پاور اویس لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

حفیظ پاشا اور ون کانسٹیٹیوشن ایونیو تنازع: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں کے واجبات

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

بنگلہ دیش: اپوزیشن کا حکومت پر اصلاحات سے انحراف کا الزام، آمرانہ رجحانات کے خدشات

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ