بنگلہ دیش میں 40 لاکھ سے زیادہ مقدمات عدالتوں میں زیر التوا

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور اسد الزماں نے کہا ہے اس وقت ملک میں 40لاکھ سے زیادہ مقدمات زیر التوا ہیں، انہوں نے زیر التوا لاکھوں مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ثالثی کے عمل کو مزید موثر بنانے اور اسے وسعت دینے پر زور دیا ہے۔

ڈھاکہ کے بریک سینٹر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت لیگل ایڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے تنازعات کے متبادل حل کو فروغ دے رہی ہے تاکہ انصاف کی فراہمی میں ہونے والی تاخیر کا خاتمہ کیا جا سکے اور عدالتوں میں نئے مقدمات کے اندراج میں نمایاں کمی لائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، وزیر قانون

وزیر قانون نے ججوں پر زور دیا کہ وہ عدالتی فعالیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقدمات کو نمٹانے میں تیزی لائیں اور بیوروکریٹک رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے انتظامی اصلاحات کا راستہ اپنائیں، جبکہ انہوں نے وکلا کی پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ قوانین کی تشکیل اور ان میں ترامیم محض جذباتی بنیادوں کے بجائے سماجی حقائق اور ٹھوس تحقیقی تجربات کی روشنی میں ہونی چاہئیں۔

عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد الزماں نے یقین دلایا کہ حکومت ججوں کو قانونی فیصلے کرنے کے لیے مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کرے گی اور کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: پولیس کے فرائض میں کسی گروہ کی غیر قانونی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر داخلہ

انہوں نے تشویشناک اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت بنگلہ دیش میں 40 لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں جن میں سے 3 لاکھ مقدمات خواتین اور بچوں پر تشدد سے متعلق ہیں، لہٰذا محدود وسائل اور ججوں کی کمی کے باوجود فوری انصاف کی فراہمی کے لیے عدلیہ کی صلاحیت اور بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

سیمینار میں بریک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آصف صالح، لیگل ایڈ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل منظور حسین اور ریٹائرڈ جج ام کلثوم سمیت قانونی ماہرین اور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عدالتی نظام میں بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ون ڈے سیریز، پاکستان و زمبابوے کی کپتان فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم

پی ایس ایل 11: فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعام رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

میٹا کو نیو میکسیکو میں ٹرائل کا سامنا، فیس بک اور انسٹاگرام میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

ہماری جماعت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا اظہار تشویش

ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مضبوط سائبر سیکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

ویڈیو

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

ڈرونز سے ایران کی نگرانی، کیا کسی بڑے حملے کی خفیہ تیاریاں ہورہی ہیں؟

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری