ساجد سدپارہ کا بڑا اعزاز، نیپال میں واقع 8485 میٹر بلند ماؤنٹ ماکالو کامیابی سے سر کرلی

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نامور کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے نیپال میں واقع دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ماکالو (8485 میٹر) کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر لیا۔

مہم کے منتظم ادارے سیون سمٹ ٹریکس کے مطابق ساجد سدپارہ 2 مئی کی صبح 5 بجے کامیابی سے چوٹی پر پہنچے۔ ٹیم میں پاکستان سے ساجد کے علاوہ یوهانس لاؤ اور 7 شیرپا شامل تھے، جنہوں نے ایک مشکل اور تکنیکی لحاظ سے چیلنجنگ مہم کو کامیابی سے مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ساجد سدپارہ نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر دھولگیری چوٹی فتح کرلی

ساجد سدپارہ اس وقت دنیا کی تمام 14، 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر کرنے کے مشن پر ہیں، اور ماکالو کی کامیاب چڑھائی اس سلسلے میں ان کی 10ویں بڑی کامیابی ہے۔ وہ 4 اپریل کو نیپال پہنچے تھے جبکہ 16 اپریل کو بیس کیمپ پہنچ کر 25 اپریل کو سمٹ روٹیشن مکمل کی گئی۔

ساجد، لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ہیں، جو 2021 میں کے ٹو کی سرمائی مہم کے دوران جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ساجد نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ساجد سدپارہ نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر دھولگیری چوٹی فتح کرلی

الپائن کلب آف پاکستان کے صدر عرفان ارشد نے ساجد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ نائب صدر کرار حیدری نے بھی ان کی کارکردگی کو نوجوانوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔

29 سالہ ساجد اس سے قبل ایورسٹ، کے ٹو، نانگا پربت اور دیگر بلند چوٹیوں کو بھی سر کر چکے ہیں، جس سے وہ عالمی کوہ پیمائی برادری میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس: ججز کے خلاف 23 شکایات داخلِ دفتر، 6 ججز کے خط پر کارروائی موخر

پاکستان کیخلاف وہ عناصر مہم چلا رہے ہیں جنہیں قیام امن میں ہمارا کردارتسلیم نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ