بی آر ٹی ریڈ لائن ایک انتہائی مشکل منصوبہ، سندھ حکومت کی جانب سے کوئی تاخیر نہیں ہوئی: شرجیل میمن

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعتراف کیا ہے کہ کراچی کا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ صوبائی حکومت کے لیے ایک کڑا امتحان ثابت ہوا ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اس میں کوئی کوتاہی یا تاخیر نہیں کی گئی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پرانے ٹھیکیداروں کو وارننگ دینے اور ان کے کلیمز کلیئر کرنے کے بعد سندھ حکومت نے پرانا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ اب عوام کی مشکلات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے یونیورسٹی روڈ کی تعمیرِ نو کا کام فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے حوالے کردیا گیا ہے، جسے 90 روز میں مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ 24-2023: کے فور، گرین لائن سمیت مختلف منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص

انہوں نے کہا کہ حکومت دن رات کام کر رہی ہے اور کوشش ہے کہ جولائی کے آخر تک اس سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے تاکہ عوام کو مزید اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سینئر وزیر نے واضح کیا کہ یونیورسٹی روڈ کی تعمیرِ نو کا کام سندھ حکومت اپنے فنڈز سے کر رہی ہے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے بننے والے اصل بی آر ٹی کوریڈور کے لیے دوبارہ ٹینڈرنگ سمیت ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ تاخیر کا شکار ہونے والے اس منصوبے کی تکمیل کا ہدف اب 2028 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے علی الصبح جیل چورنگی سے نیپا تک بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام، نکاسی آب اور ٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دہائیوں بعد ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح، سفر کا کرایہ کتنا ہوگا؟

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں اور ٹھیکیداروں کو کام کی رفتار تیز کرنے، معیار کو یقینی بنانے اور موسمیات فلائی اوور پر باقی ماندہ کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسے جلد از جلد ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے۔

اس کے علاوہ، وزیر اعلیٰ سندھ نے جام صادق انٹرچینج سے ایم-9 کاٹھور انٹرچینج تک 38 کلومیٹر طویل ‘شاہراہِ بھٹو’ منصوبے کا بھی جائزہ لیا، جو 93 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔

اس منصوبے کو 30 جون 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے اس شاہراہ کو کراچی کی معیشت کے لیے ایک ‘لائف لائن’ اور شہریوں کے لیے ایک بہترین تحفہ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی