اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ اور ملاقات کیسز پر سماعت، جیل حکام سے جواب طلب

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سے ملاقات

اسی دوران بانی پی ٹی آئی سے وکیل سلمان اکرم راجا کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کیا۔

سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجا عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں جیل حکام نے ابھی تک ان کا وکالت نامہ دستخط کروا کر نہیں دیا، تاہم وہ کیس کی پیروی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر تمام فریقین کے جوابات جمع ہو چکے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے پہلے بھی جیل حکام سے بانی سے ملاقات نہ کرانے کی وضاحت طلب کی تھی۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت بانی سے ملاقات سے مشروط کر دی

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی بھی اس معاملے میں فریق ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی کا ذاتی ایکس اکاؤنٹ ہے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں