پنجاب میں 27 نئے سہولت بازار جولائی تک مکمل کرنے کا ہدف، روزگار اور عوامی ریلیف میں اضافہ ہوگا: مریم نواز شریف

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں 27 نئے سہولت بازاروں کی تکمیل کے لیے جولائی کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13 سہولت آن دی گو بازار بھی قائم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوئٹہ آمد، پرتپاک استقبال

ان 27 نئے سہولت بازاروں کے ذریعے 1300 نئے کاروبار شروع ہوں گے جبکہ 600 سے زائد افراد کے لیے براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ نئے سہولت بازاروں سے سالانہ 9 کروڑ سے زائد شہری مستفید ہوں گے۔ ان بازاروں میں اشیائے خوردونوش اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں 40 فیصد اور ڈی سی ریٹ سے 18 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔

منصوبے کے تحت ساڑھے 8 لاکھ سے زائد گھرانوں کو مجموعی طور پر 5 ارب 30 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ سہولت بازاروں کے قیام سے مقامی سپلائی چین اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جبکہ دکانداروں کی فروخت میں 24 فیصد اور منافع میں 23 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

دکانداروں کو مفت بجلی، صفائی اور سیکیورٹی کی سہولیات سے سالانہ قریباً 35 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ ہر سہولت بازار میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مرکزی کنٹرول روم سے نگرانی کی جائے گی۔

5 کلومیٹر کے اندر 40 منٹ میں فری ہوم ڈلیوری سروس بھی فراہم کی جائے گی جس سے وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔ بھکر، میانوالی، پاکپتن، راجن پور، مظفر گڑھ، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، اٹک اور جہلم کی تحصیلوں میں نئے بازار قائم ہوں گے۔

خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات اور سرگودھا بھی منصوبے میں شامل ہیں۔ لاہور، جہلم، بھکر، راولپنڈی، قصور اور فیصل آباد کی مختلف تحصیلوں میں سہولت آن دی گو بازار قائم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب عالمی منڈی میں آلو ایکسپورٹ کرنے والا صوبہ بننے کے قریب، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا اعلان

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان بازاروں میں صاف ستھرے ماحول میں ارزاں نرخ پر پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سہولت بازاروں میں پارکنگ، بیٹھنے کی جگہ، بزرگ شہریوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹر، پینے کے صاف پانی اور فیملی فرینڈلی ماحول کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم