مشہور گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے کینیڈا کے کنسرٹ کے دوران کچھ افراد نے اسٹیج کے قریب خالصتانی پرچم لہرا دیے۔
دلجیت دوسانجھ نے اپنےردعمل میں کہا کہ وہ ہمیشہ پنجاب کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا کام خیرات کرنا نہیں ہے لیکن میں جہاں بھی جاتا ہوں پنجاب کے بارے میں بات کرتا ہوں۔
View this post on Instagram
گلوکار کے مطابق ہم اکثر کہتے ہیں کہ قومی میڈیا پنجاب کو کافی کوریج نہیں دیتا۔ میں ہر جگہ گیا صرف پنجاب کے لیے۔ میں نے وہاں پنجاب کے مسائل اٹھائے۔ میں نے جب ضرورت پڑی اپنی ریاست کے لیے دل کھول کر عطیات بھی دیے۔
دلجیت نے مزید کہا کہ وہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اپنی شرکت کو پنجاب کی نمائندگی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں جمی فیلن کے شو پر بھی گیا تاکہ پنجاب اور گورو نانک جہاز کے واقعے کے بارے میں بات کر سکوں۔ میں وہاں کسی فلم یا گانے کی تشہیر کے لیے نہیں گیا تھا بلکہ پنجاب کے مسائل اجاگر کرنے گیا تھا۔ اگر پھر بھی کسی کو مسئلہ ہے کہ میں نے ٹی وی پر کسی کے ساتھ بیٹھ کر بات کی تو جتنے چاہیں پرچم لہرا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں دلجیت دوسانجھ کے بائیکاٹ اور پاسپورٹ منسوخی کا مطالبہ کیوں؟
کنسرٹ کے دوران انہوں نے کموگاتا مارو واقعے کا بھی ذکر کیا، جس میں کینیڈا میں بھارتی تارکین وطن کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وینکوور میں پرفارم کرتے ہوئے انہوں نے اس تاریخی مقام کے قریب پرفارم کیا اور وہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی دیکھی۔














