پاکستان کے امن کردار کو ناروے کی حمایت، تعلقات مضبوط بنانے پر زور

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ناروے نے باہمی امور، علاقائی امن، استحکام اور ترقی سے متعلق معاملات پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور ناروے کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی روابط میں پیش رفت ہوئی ہے، جہاں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ناروے کے نائب وزیر خارجہ آندریاس موٹزفیلٹ کراوچ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ناروے کا مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ میں ہونیوالی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے مکالمے اور تعمیری روابط کے فروغ کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

ناروے کے نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک خطے میں دیرپا اور پُرامن حل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوانوں کے لیے ناروے میں روزگار کے مواقع، تاریخی معاہدہ طے پا گیا

اس موقع پر آندریاس موٹزفیلٹ نے ناروے کے وزیر خارجہ کی جانب سے اسحاق ڈار کو آئندہ ماہ منعقد ہونے والے اوسلو فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی، جسے پاکستانی وزیر خارجہ نے سراہتے ہوئے قبول کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی