ارتقائی عمل محض اتفاق نہیں، 12 کروڑ سال پرانے جینیاتی راز سے پردہ اٹھ گیا

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونیورسٹی آف یارک اور ویلکم سینگر انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق نے ارتقا کے متعلق اس قدیم نظریے کو چیلنج کردیا ہے کہ یہ محض ایک بے ترتیب یا غیر متوقع عمل ہے۔

تحقیق کے مطابق فطرت اکثر بقا کے چیلنجز حل کرنے کے لیے پہلے سے موجود جینیاتی ’بلیو پرنٹس‘ یا نقشوں پر عمل کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 55 کروڑ سال پرانا نایاب فوسل دریافت، ابتدائی حیاتیاتی ارتقا کا بڑا راز بے نقاب

جنوبی امریکا کے برساتی جنگلات میں کی گئی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تتلیاں اور پروانے ایک دوسرے سے دور کا تعلق رکھنے کے باوجود گزشتہ 120 ملین سال سے اپنے پروں پر خبردار کرنے والے یکساں رنگ و روپ پیدا کرنے کے لیے وہی 2 جینز، ’آئیوری‘ اور ’آپٹکس‘ استعمال کررہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ارتقا کا عمل بار بار انہی جینیاتی ’سوئچز‘ کو دباتا ہے تاکہ زہریلے نظر آنے والے پروں کے پیٹرن تیار کیے جاسکیں، جسے سائنسی زبان میں ’کنورجنٹ ایوولیوشن‘ کہا جاتا ہے

ماہرین کے مطابق اگرچہ مختلف انواع میں یکساں خصوصیات کا آزادانہ طور پر پیدا ہونا عام بات ہے، لیکن اس کے جینیاتی محرکات کا مطالعہ کرنے کا موقع کم ہی ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملین سال پرانی موسمی تبدیلی اور انسانی ارتقا کے درمیان اہم تعلق دریافت

 یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ارتقا حیران کن حد تک متوقع ہوسکتا ہے اور یہ جینیاتی چالیں ڈائنوسار کے دور سے استعمال ہورہی ہیں۔

 اگر ارتقا ان طے شدہ راستوں پر چلتا ہے، تو سائنسدان مستقبل میں یہ پیشگوئی کرنے کے قابل ہوسکیں گے کہ مخصوص انواع موسمیاتی تبدیلیوں جیسے جدید خطرات کے خلاف خود کو کس طرح ڈھالیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوئٹزر لینڈ: شہباز شریف کی جرمن زبان میں گفتگو نےصحافیوں کو حیران کر دیا

بینظیر بھٹو شہید کی 73 ویں سالگرہ، صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا شاندار خراجِ تحسین

عظمیٰ بخاری کی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر تنقید، سوشل میڈیا الزامات کا جواب دے دیا

ہٹلر سے متاثراسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے غزہ کے مسلمانوں کے مکمل خاتمے کا مشورہ دیدیا

بھارت کی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا پارلیمنٹ کے قریب تھالیاں بجا کرانوکھا احتجاج

ویڈیو

امریکا ایران اعلیٰ سطحی مذاکرات، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟