پہلی سعودی خاتون جو ماؤنٹ ایورسٹ انٹرنیشنل یوگا چیمپئن شپ میں ریفری بنیں گی

جمعرات 8 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی خاتون مشعال اکرم عبدالرشید نیپال میں آج ’ماؤنٹ ایورسٹ انٹرنیشنل یوگا چیمپئن شپ‘ میں ریفری کی خدمات سرانجام دے کر تاریخ رقم کر رہی ہیں۔

ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام ’نیپال یوگا ایسوسی ایشن‘ اور ’انٹرنیشنل یوگا اسپورٹس فیڈریشن‘ نے کیا ہے۔

مشعال اکرم سعودی عرب کے پہلے بیچ کی 19 خواتین اور 2مرد یوگاسنا ریفریوں میں شامل ہیں جو اکتوبر 2022 کو ریاض میں ہونے والی ایک تقریب میں گریجویٹ ہوئے۔

سعودی یوگا کمیٹی کی صدر نوف المروائی نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ مشعال اکرم سعودی ٹیم کے ساتھ پہلی بار کسی بین الاقوامی چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ سعودیوں کو مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی چیمپئن شپ میں فرائض انجام دینے کے لیے ریفری کے طور پر اہل بنانے کے لیے کافی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

’سعودی کنگڈم کے تمام حصوں میں یوگا پریکٹیشنرز اور پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ، مقامی چیمپئن شپ کے لیے مرد اور خواتین ریفریوں کے قومی کیڈرز(ٹیموں) کو لیس کرنے کی فوری ضرورت ہے۔‘

نوف المروائی نے بتایا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، سعودی یوگا کمیٹی نے ایشین یوگا فیڈریشن کے ماہرین کی میزبانی کی تاکہ تربیتی کورسز کے ذریعے دونوں جنسوں کے نوجوان کیڈرز (ٹیموں) کو اہل بنایا جاسکے۔

مشعال اکرم یوگا کمیٹی کے قیام کے بعد سے کسی بین الاقوامی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی پہلی سعودی ریفری ہوں گی، حالانکہ نوف بنت محمد المروی اس کے سیٹ اپ سے قبل اس سطح پر فرائض انجام دے چکی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب