آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے لیے انتخابی فہرستوں میں درستگی اور اعتراضات کی مدت میں اضافہ

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے لیے انتخابی فہرستوں میں درستگی اور اعتراضات کی مدت میں اضافہ  کردیا گیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات 2026 کے سلسلے میں انتخابی فہرستوں کی تیاری اور نظرثانی کے عمل میں عوام کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: انتخابات سے قبل سیاسی گہما گہمی، الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی شکایت پر حکومت سے جواب طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے ابتدائی انتخابی فہرستوں پر شکایات اور اعتراضات جمع کروانے کی آخری تاریخ میں مزید 3 دن کا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد اب شہری 7 مئی 2026 تک ریوائزنگ اتھارٹیز کے پاس اپنے ناموں کی درستگی یا اندراج کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔

اس عمل کا مقصد آزاد کشمیر کے 33 حلقہ جات اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کے 12 حلقہ جات کے تمام اہل رائے دہندگان کو ووٹ کے حق کی یقینی فراہمی ہے۔ اگر کسی اہل ووٹر کا نام فہرست میں شامل ہونے سے رہ گیا ہے یا غلط درج ہو گیا ہے، تو وہ متعلقہ فارم پر اپنے کوائف درج کر کے ریوائزنگ اتھارٹی کو کلیم داخل کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کا سسٹم پر اعتماد بحال کردیا، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرےگی، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور

شیڈول کے مطابق ریوائزنگ اتھارٹیز ان تمام اعتراضات اور دعووں پر 8 مئی سے 9 مئی 2026 تک سماعت کریں گی اور ان پر حتمی فیصلے صادر کریں گی۔

 ان فیصلوں کی تفصیلات 10 مئی 2026 کو متعلقہ رجسٹریشن افسران کو ارسال کردی جائیں گی، جو 11 مئی سے 13 مئی 2026 تک انتخابی فہرستوں میں ناموں کے اندراج، اخراج اور درستگی کے عمل کو مکمل طور پر حتمی شکل دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ہائی کمیشن نیروبی میں معرکہ حق کی تقریب، پاکستان زندہ باد کے نعرے، مسلح افواج کو خراج تحسین

اسپاٹیفائی کی 20ویں سالگرہ: صارفین کے لیے یادگار ‘ٹائم کیپسول’ متعارف

میڈیکل کے تعلیمی اداروں کی منظوری سے متعلق اجلاس، اسحاق ڈار کا معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا