گوادر پورٹ کی اہمیت میں اضافہ، ایک اور ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوادر پورٹ پر مئی 2026 کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز ایم وی شو لانگ لنگر انداز ہوگیا ہے، جو اس ماہ گوادر پورٹ پر آنے والا پہلا بڑا جہاز قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق جہاز میں 16 ہزار 77 میٹرک ٹن ٹرانس شپمنٹ کارگو موجود ہے، جس میں 13 ہزار سے زیادہ پیکجز پر مشتمل چینی ساختہ صنعتی آلات اور پائپس شامل ہیں۔

یہ سامان اصل میں کویت کے لیے روانہ کیا گیا تھا تاہم آبنائے ہرمز میں جاری بحری صورتحال کے باعث اسے گوادر منتقل کر دیا گیا۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نورالحق بلوچ کے مطابق اپریل 2026 کے دوران گوادر پورٹ پر 4 ٹرانس شپمنٹ جہازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ علاقائی سطح پر متبادل تجارتی راستوں کی تلاش میں گوادر کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈائیورٹ ہونے والے جہازوں کے لیے برتھنگ، کارگو ہینڈلنگ اور دستاویزی عمل کو مؤثر انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے، جس سے پورٹ کی آپریشنل تیاری اور عالمی تجارت میں اس کا کردار مزید مستحکم ہو رہا ہے۔

یہ پیشرفت گوادر پورٹ کو بحیرہ عرب میں ایک اہم ٹرانس شپمنٹ حب کے طور پر ابھار رہی ہے، جو خلیجی اور علاقائی منڈیوں کے لیے ایک محفوظ اور متبادل تجارتی راستہ فراہم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟