آئی سی سی نے ٹی20 ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی، پاکستان کس پوزیشن پر ہے؟

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں ابتدائی 7 ٹیموں کی پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ورلڈ چیمپیئن بھارت بدستور سرفہرست ہے تاہم اس کے رینکنگ پوائنٹس میں ایک پوائنٹ کی کمی ہوئی ہے، جبکہ انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقا پانچویں، پاکستان چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

رینکنگ میں سری لنکا کو 6 پوائنٹس کی کمی کے باعث ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ آٹھویں سے نویں نمبر پر چلا گیا ہے، جبکہ بنگلہ دیش ایک پوائنٹ اضافے کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر آگیا۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق افغانستان دسویں، زمبابوے گیارہویں اور آئرلینڈ بارہویں نمبر پر موجود ہیں۔

ویمنز رینکنگ میں ٹاپ 10 ٹیموں کی پوزیشنز برقرار

دوسری جانب آئی سی سی ویمنز ٹی20 سالانہ رینکنگ میں ٹاپ 10 ٹیموں کی پوزیشنز جوں کی توں برقرار ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی