وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں کے لیے امریکا روانہ

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے موسم بہار اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ 13 سے 18 اپریل تک واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ان اہم اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ دورے کے آغاز میں بوسٹن کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس سے خطاب کریں گے اور ماہرین، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

واشنگٹن میں اپنے قیام کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز انا بیردے، آئی ایف سی کے مختار دیوپ اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی وزیر خزانہ کا دورہ پاکستان اختتام پذیر، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے رخصت کیا

اسی طرح آئی ایم ایف کے فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈین کاٹز، ڈپٹی ایم ڈی نائجل کلارک اور مشرق وسطیٰ و وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد اظہر سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیر خزانہ امریکی محکمہ خزانہ، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور تجارتی نمائندے سمیت مختلف امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وہ عالمی مالیاتی اداروں، سرمایہ کاری کمپنیوں اور بین الاقوامی بینکوں جیسے جے پی مورگن، سٹی بینک اور فرینکلن ٹیمپلٹن کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں سے گفتگو بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہے۔

وزیر خزانہ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی توانائی بحران مہینوں تک جاری رہ سکتا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا انتباہ

وہ جی-24 اجلاس، کلائمیٹ فنانس فورمز اور دیگر اعلیٰ سطحی عالمی مکالموں میں شرکت کریں گے، جہاں عالمی معیشت، مالیاتی اصلاحات اور موسمیاتی فنانس پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزارت کے مطابق وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران 50 سے زائد اجلاسوں اور ملاقاتوں میں شرکت کریں گے، جن کا مقصد پاکستان کے معاشی استحکام، اصلاحات اور عالمی مالیاتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم