صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرلیے

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 7 مئی جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو طلب کرنے کی منظوری دی ہے۔

سینیٹ کا اجلاس 7 مئی کو شام 5 بجے ہوگا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اجلاسوں میں اہم قانون سازی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون 2026 کو قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے 4 ہفتوں کا شیڈول مختص کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

اسرائیلی فوج کے لیے بھارتی اسٹیل کی ترسیل پر یورپی بندرگاہوں میں احتجاج

ملک کے بالائی علاقوں میں 23 مئی تک بارش، ژالہ باری اور آندھی کا امکان، محکمہ موسمیات کی وارننگ

2022 تا 2024: پی آئی اے کتنے خسارے میں رہی، دیگر ایئر لائنز کتنا منافع کماتی رہیں؟

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا