پاکستان نیوی خطے میں امن، استحکام اور بحری سلامتی کے لیے کردار ادا کررہی ہے، نیول چیف

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ جدید اور انتہائی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کا حصول پاکستان نیوی کے لیے ایک ناگزیر اسٹریٹجک ضرورت ہے۔ پاکستان نیوی خطے میں امن، استحکام اور بحری سلامتی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا اجلاس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی، جبکہ اس میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نیوی کو روایتی اور غیر روایتی دونوں نوعیت کے بحری چیلنجز کے مقابلے کے لیے مسلسل جنگی تیاری برقرار رکھنی چاہیے۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بحری خطرات، بحری راستوں کی آزادی، اہم سمندری تجارتی راستوں میں ممکنہ رکاوٹوں اور اسٹریٹجک گزرگاہوں پر غیر مستحکم سیکیورٹی صورتحال کو ابھرتے ہوئے خطرات قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان نیوی خطے میں امن، استحکام اور بحری سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اپنی موجودگی کے ذریعے تحفظ کا احساس فراہم کررہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم میں مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں قربانیاں پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نیول چیف نے اسے قومی اتحاد اور بیرونی جارحیت کے خلاف مضبوط عزم کی علامت قرار دیا۔

اجلاس میں آپریشنل تیاریوں، جاری منصوبوں اور آئندہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے بحری حکمتِ عملی کو بدلتے ہوئے علاقائی سیکیورٹی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے پر غور کیا تاکہ مختلف شعبوں میں آپریشنل تیاری کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاکستان نیوی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم ہے، جہاں بحریہ کے سربراہ اور سینیئر کمانڈرز پالیسی اور اسٹریٹجک امور پر مشاورت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘