مدارس کے خلاف کارروائی کا معاملہ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کی بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدارس کی رجسٹریشن میں رکاوٹوں اور صوبے بھر میں دینی اداروں کے خلاف کارروائیوں کے خلاف جمعیت علما اسلام (ف) بلوچستان کی جانب سے صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی جس کے باعث بدھ کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں مرکزی کاروباری مراکز بند رہے۔

ہڑتال کے باعث کوئٹہ میں لیاقت بازار، قندھاری بازار، جناح روڈ سمیت تمام کاروباری مراکز بند رہے جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم رہی۔

کوئٹہ کے علاوہ  پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور قلات کے دیگر اضلاع میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کے سبب کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔

جمیعت علما اسلام (ف) بلوچستان کا مؤقف ہے کہ اگر مدارس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ روکا نہ گیا تو مستقبل میں مزید سخت احتجاجی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا واسع نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مدارس کے خلاف ایسے قانون کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں جو نہ تو وفاقی اور نہ ہی صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس معاملے سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دو مذاکراتی نشستوں کا سلسلہ ہو چکا ہے تاہم دونوں فریقوں کے درمیان ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمین میں توانائی کا خزانہ: کیا جیو تھرمل انرجی دنیا کی توانائی کا مستقبل بن سکتی ہے؟

فٹبالرز کو ڈیمنشیا اور دیگر دماغی امراض کے خدشات کیوں رہتے ہیں؟ بچاؤ کا حل سامنے آگیا

گوگل میپ کی ایک غلطی اور تاجر علی جمیل کے سفرِ آخرت کی کہانی

ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں